سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی بابراعظم کے معترف نکلے

09-23-2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سب سے بہترین بلے باز قرار دیا ہے، گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی،روہت شرما اور کین ولیم سن کے مقابلے میں بابر اعظم کو ترجیح دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کا وہ واحد بیٹر ہے جس کے پاس بیٹنگ کے لئے بہت شارٹس موجود ہیں، بابر اعظم کے پاس بیٹنگ کے لئے بہت وقت موجود ہے، بابر اعظم کے پاس ہر وہ کوالٹی ہے کہ جس سے وہ اس ورلڈکپ میں رنز کے انبار لگا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں مختلف بیٹرز ویرات کوہلی، روہت شرما،کین ولیم سن اور ڈیوڈ وارنر موجود ہیں لیکن بابر اعظم میں الگ قسم کی کوالٹی ہے۔