حریم شاہ کی شاہین آفریدی کو منفرد انداز میں شادی کی مبارکباد

09-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو منفرد انداز میں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

شادی کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کیساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں شاہین شاہ کو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلی تصویر اُن کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں اُن کی اہلیہ انشاء کا ہاتھ موجود ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور مُسکرانے کی شروعات ہورہی ہے"۔ قومی کرکٹر کے پیغام پر جہاں اُن کے ساتھی کرکٹرز اور مداحوں نے ردعمل دیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔ Congratulations! Lkin filhal Ansha ko mind sy nikal kr sara focus World Cup per rakho. — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023 حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو۔ واضح رہے کہ  شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں برس 23 فروری کو ہوا تھا جبکہ اُن کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔