اچھرہ: سسرالیوں کے تشدد کا شکار ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

09-23-2023

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ ریڑی والا چوک کے قریب سسر الیوں کے تشدد کا شکار ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 4 روز قبل سسرالیوں نے 23 سالہ فائزہ کو آگ لگا کر جلایا تھا جس کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد متاثرہ خاتون آج دم توڑ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔