عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

09-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے۔

سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔ نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔