جنرل ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگانیوالی خاتون کیلئے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار
09-23-2023
(ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال لاہور کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہے ڈاکٹرز کی جانب سے اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے،گزشتہ دنوں خاتون کے ہاں قصور میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، قصور میں آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑنے پر اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل ہسپتال کی چھت سے مریضہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی یاد رہے کہ خاتون نے گزشتہ روز لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی تھی، جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں اب خاتون زیر علاج ہے۔