اکبری منڈی: کرنٹ لگنے سے نوجوان دم توڑ گیا

09-23-2023

(لاہور نیوز) اکبری منڈی گرڈ سٹیشن کے علاقے میں نوجوان کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی گرڈ سٹیشن کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  کرنٹ بجلی کی تار ٹوٹ کر پانی میں گرنے کے باعث لگا،متوفی کی شناخت ندیم ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔