نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے انتظامیہ کو بارش میں الرٹ رہنے کے احکامات

09-23-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹیلی فون پر بارش کے دوران انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ٹیلی فونک ہدایت جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے چین سے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیا ہے۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دوسرے اضلاع میں بھی نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے سپشل ٹیمیں تعینات کی جائیں ، مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے ۔ یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔