وکلاء پر اینٹی کرپشن کے مقدمات، لاہور بار نے عدالتوں کی تالہ بندی کر دی
09-23-2023
(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلاء پر مقدمات درج کرنے کیخلاف عدالتوں کی تالہ بندی کر دی۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلاء کیخلاف مقدمات درج کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے لاہور بار ایسوسی ایشن نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں پر تالے لگا دیئے۔ پولیس،اینٹی کرپشن اور سائلین کا عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ لاہور سیشن عدالت کے دروازوں کے باہر سائلین کا رش لگ گیا۔ سائلین کا کہنا ہے کہ ہم دور دراز علاقوں سے آئے ہیں، ہمیں عدالتوں میں داخلے کی اجازت دی جائے اور ہمارے مقدمات میں پیش ہونے دیا جائے ۔