چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
09-23-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی) آئی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔