سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

09-23-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے، عدالت نے کیس میں دلائل کے لئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔