آئی سی سی ورلڈکپ میں سلیکشن نہ ہونے پر فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ردعمل

09-23-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء میں سلیکٹ نہ ہونے پر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں محمد حسنین نے کہا کہ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے، میں برطانیہ میں اپنے ٹخنے کی بحالی پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں، میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مجھے سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔   فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ اپنے ٹخنے کو مضبوط بنانے، اپنے فنکشن کو بہتر بنانے اور سختی سے واپسی کیلئے فزیو کے ساتھ کام کر رہا ہوں، میں بہت جلد دوبارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔