سی ایم گولڈ کپ: نگران صوبائی وزیر کھیل کی سبی اور رئیسانی ٹائیگرز کے میچ میں شرکت
09-22-2023
(لاہور نیوز) چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے مقابلے کوئٹہ میں ہو رہے ہیں جس میں نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی نے سبی اور رئیسانی ٹائیگرز کے میچ میں شرکت کی ہے۔
میچ میں نگران صوبائی وزیر کھیل نے رئیسانی ٹائیگرز کی نمائندگی کی، دلچسپ مقابلے کے بعد سبی کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے بعد نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور وزیر کھیل بیٹھ کر میچ دیکھنے سے گراؤنڈ میں اتر کر میچ کھیلنے کو ترجیح دوں گا، بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی دیگر ممالک میں مقبول ہونے والے دلچسپ کھیل بھی بلوچستان لائیں، محکمہ کھیل سے شکوہ کرنے والے کھلاڑیوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔