انجری کے شکار نسیم شاہ کو حارث روف کی انوکھی پیشکش،سوشل میڈیا پر وائرل

09-22-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کو انجری کا شکار ہونے کے بعد حارث روف کی جانب سے کی گئی پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد حارث نے نسیم شاہ کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک دلچسپ پیشکش کی ہے۔ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا، میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے'۔نسیم شاہ نے مزید لکھا کہ 'انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا'۔نسیم شاہ کی پوسٹ پر محمد حارث نے ریپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ 'مضبوط رہو دوست'۔اس پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ 'نسیم میرا شولڈر (کندھا) لے لے'۔