شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ولیمے کا مینیو کیا تھا؟ جانئے
09-22-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمہ کی تقریب میں مہمانوں کی کون کونسے کھانوں سے تواضع کی گئی ؟تفصیل سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق تقریب میں شریک مہمانوں کو ان کی آمد پر مشروبات پیش کیے گئے جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خاطر تواضع کے لئے کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے جبکہ میٹھے میں مہمانوں کی تواضع گرم گلاب جامن سے کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے اسلام آباد کے وسط میں خیابانِ سہروردی روڈ پر قائم مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔