لِٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا مڈل ٹیک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

09-22-2023

(لاہور نیوز) لِٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے مڈل ٹیک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ہنر بھی سکھایا جائے گا۔ ٹیوٹا کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا۔ بین الاقوامی ڈونر ایجنسی کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہو گا اور ہنر حاصل کرنے کے بعد طلبہ روزگار بھی کما سکیں گے۔