لاہور میں 13 سالہ لڑکی کی فائرنگ،باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

09-22-2023

(لاہور نیوز)لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق45 سالہ مقتول  بلال درزی کا کام کرتا تھا، گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس نے ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا۔مقتول پانچ 5 بچوں کا باپ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔