سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

09-22-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام  کے موقع پر 100 انڈیکس 219 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اختتام کے  موقع پر 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 93 کروڑ 68 لاکھ 29 ہزار 125 روپے مالیت کے 9 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار 15 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔