روپے کی قدر میں بہتری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
09-22-2023
(لاہور نیوز) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث آئل کمپنیز کی تیل کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9.17 جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11.98 روپے کی کمی کا امکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت بھی 5.58 روپے کمی ہو سکتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔