میاں صاحب وطن جانے پر بہت خوش ہیں: مریم نواز

09-22-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب وطن جانے پر بہت خوش ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کا مورال بہت اچھا ہے، وہ اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں، میاں صاحب سے ملاقات کرکے اچھا لگا، میاں صاحب وطن جانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، افواہوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتی، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی، 40 سالہ سیاسی جدوجہد میں 11 سال میاں صاحب کی جلا وطنی میں گزرے ہیں۔