ڈاکٹر امجد ثاقب کو چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا گیا

09-22-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010ء کے سیکشن 5 تین کے تحت کی۔