ایشین گیمز ٹیبل ٹینس ، پاکستان کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا
09-22-2023
(ویب ڈیسک) ایشین گیمز ٹیبل ٹینس میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔
گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو تین - صفر سے شکست دی ، اس شکست میں جیہی جیون نے حائقہ حسن کو گیارہ۔ چار ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ دو سے ہرایا۔ یوبن سن نے حور فواد کو گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ دو سے شکست دی۔ پرنیا خان کو ون ہیو سو نے گیارہ ۔ چھ ، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ پانچ سے ہرایا۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ آج تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔