اْمید ہے بھارت میں شائقین پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے: شاہین

09-22-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو امید ہے کہ شائقین احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر شاہین آفریدی نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے خلاف احمدآباد میں میچ میں تقریباً ایک لاکھ تک لوگ ہوں گے۔ اْمید ہے کہ بھارت میں فینز پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پرفارمنس شائقین کی نظروں میں آتی ہے۔