نسیم شاہ کی عدم موجودگی میں بھی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار

09-22-2023

(ویب ڈیسک) نسیم شاہ کی عدم موجودگی کی صورت میں بھی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی پیس اٹیک کو مضبوط قرار دیا جانے لگا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ نسیم کے انجرڈ ہونے سے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان بیک فٹ پر ہوگا؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم ایک تجربہ کار پیسر ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی مگر میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا پیس اٹیک کمزور ہو گیا، ٹیم کیلئے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی پاکستانی ٹیم کا مسئلہ نہیں رہے۔