ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا
09-22-2023
(لاہور نیوز) ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 88 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 90 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔