پنجاب کے نگران صوبائی وزراء کی چین ،عرب ممالک ایکسپو میں شرکت
09-22-2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے نگران صوبائی وزراء نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان میں چین اور عرب ممالک کی ایکسپو میں خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفرعلی ناصر اور ابراہیم حسن مراد نے چین عرب ممالک ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین عرب ممالک ایکسپو میں 60 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفرعلی ناصر، ابراہیم حسن مراد اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے چین عرب ممالک ایکسپو کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزراء نے پاکستانی پویلین پر رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزراء ایکسپو میں دیگر ممالک کے سٹالز پر بھی گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے کے لئے اس طرح کی ایکسپو کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اظفر علی ناصر کا کہنا تھاکہ چین عرب ایکسپو میں پنجاب حکومت کے وفد کی خصوصی شرکت اعزاز ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اس ایکسپو میں شریک دیگر ممالک کے وفود سے اقتصادی تعلقات بڑھانے پر مفید گفتگو ہوئی۔