دو ہفتے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرینگے: نگران وزیر توانائی
09-22-2023
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ دو ہفتے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جائے گا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اور اپٹما کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، اس لیے گیس کی قیمت کم نہیں کرسکتے۔ نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھائیں گے۔ نگران وزیر تجارت گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ انٹرسٹ دینے کے پیسے ہیں نہ قسط دینے کے، ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔