کونسی غذاکا استعمال انسان کو ڈپریشن کا شکار بنا دیتا ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

09-21-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ الٹرا پراسیس غذاوں کا استعمال انسان کو ڈپریشن کا شکار بنا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذا ئیں خاص طور پر مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتی ہیں، خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور ڈائٹ سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ تحقیق میں درمیانی عمر کی 30 ہزار سے زائد ایسی خواتین کی غذائی عادات اور ذہنی صحت کا جائزہ لیا گیا، جو تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کی شکار نہیں تھیں،نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور مشروبات کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر، فالج، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر یہ بڑے پیمانے پر ہونے والی پہلی تحقیق ہے جس میں ان غذاؤں کو ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا۔محققین نے یہ جائزہ لیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذائیں کھانے کی عادی کتنی خواتین میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی۔