شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیوں نہیں کی؟بوم بوم نے وجہ بتا دی
09-21-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہینوں کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔
تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے پوچھا گیا کہ وہ اتنا تجربہ کار ہونے کے باوجود باقی سب کی طرح قومی ٹیم کی کوچنگ کیوں نہیں کرتے؟ سوال کے جواب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ جتنے بھی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے کھیلا ہے، ان کی اہم توجہ گراس روٹ لیول یعنی انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 پر ہونی چاہیے اور انہیں سکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہمارے یہاں ہوتا یہ ہے کہ جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہوتی ہے ان کی کوشش ہوتی ہے وہ پاکستان ٹیم کا کوچ بن جائے جس کے حق میں نہیں ہوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی،کوچنگ کی ضرورت گراس روٹ لیول پر ہوتی ہے، اگر ٹیچر اچھا ہوگا تو پراڈکٹ بھی اچھا نکلے گا، اس لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔