پاکستانی ٹیم نے کھیلنے کا انداز نہ بدلا تو،،،،،کامران اکمل نے بڑی بات کہہ کر خبردار کردیا

09-21-2023

(ویب ڈیسک) کامران اکمل نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم نے کھیلنے کا انداز نہ بدلا تو بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں آسانی سے ہرا دے گی۔

ایک انٹرویو میں کامران اکمل کا کہناتھاکہ محمد شامی جیسے پیسر کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بن رہی، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت کا باولنگ یونٹ کتنا مکمل ہے، ویرات کوہلی، روہت شرما اور ان فارم شمبان گل جیسے بیٹرز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو شیڈول ورلڈکپ میچ کے حوالے سے میں اتنا کہوں گا کہ پاکستان ٹیم حریف کو دباؤ میں لانے کیلیے بہترین حکمت عملی بنائے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر گرین شرٹس اسی انداز میں کھیلے جیسا ایشیا کپ میں پرفارم کیا یا گزشتہ 3سال سے کر رہے ہیں تو بھارتی ٹیم ان کو آسانی سے ڈھیر کر دی گی۔