سابق فاسٹ باولر محمدعامر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار
09-21-2023
(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق محمد عامر نے ایک روز آرام کے بعد مکمل فٹ ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں گا، معدے میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ ہفتے زیرعلاج رہا، کریمپس پڑ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیمسٹرنگ بھی ایک روز تک ٹھیک ہوجائے گی۔واضح رہے کہ عامر سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر رہے تھے۔