ارشد ندیم کا اگلا ہدف کیا ہے؟ایتھلیٹ نے مداحوں کو بتا دیا

09-21-2023

(ویب ڈیسک) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میرا ہدف ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کے لیے بہت پر امید ہوں، میری کامیابی میں والدین اور قوم کی دعاؤں کا نمایاں دخل ہے، کامیابی محنت اور ہمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے ہمیشہ  میری حوصلہ افزائی کی ہے، کھیل محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے، عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنا میری بڑی کامیابی ہے۔ارشد ندیم نے کہا کرکٹ پر بہت توجہ دی جاتی ہے مگر ہمارے قومی کھیل ہاکی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔