کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

09-21-2023

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس گالا میں رونقیں لگ گئیں۔ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 163 سالانہ سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ مشیر وزیراعلیٰ وہاب ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز سمیت دیگر کی شرکت ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے مارچ پاسٹ کیا۔ پٹیالہ کرکٹ گراؤنڈ میں طلبہ نے چاٹی ریس ، سپون ریس اور میوزیکل چیئر سمیت دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ وہاب ریاض نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی درسگاہ آ کر بہت اچھا لگا، پنجاب حکومت  چاہتی ہے نوجوان کھیلوں میں بھی آگے نکلیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ نے ایونٹ کو یادگار قرار دیا۔ سابق وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔