نگران وزیر کھیل کا پی ایس بی کوچنگ سنٹر کی حوالگی کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

09-21-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر کھیل سید جنید علی شاہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کوچنگ سنٹر کراچی کی حوالگی کیلئے نگران وزیراعلیٰ سندھ کوخط لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق خط میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی کو محکمہ کھیل سندھ کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ڈاکٹرسید جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کھیلوں کے حوالے سے کئی پروجیکٹ کی حوالگی کا معاملہ التوا کا شکار ہے، سندھ میں ہسپتالوں کی حوالگی کے معاملے پر طے شدہ فارمولہ محکمہ کھیل کیلئے بھی اپنایا جائے۔ نگران وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کھیل اور وفاق کے درمیان انفراسٹرکچر کی حوالگی کیلئے 25 سال کا معاہدہ کیا جائے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد پی ایس بی کراچی سنٹر پر سندھ کا حق ہے۔