کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات سے بری
09-21-2023
(لاہور نیوز) ضلع کچہری کی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے لئے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 2 مقدمات درج ہوئے۔ لیگی رہنما کا 2019 میں اپنی اہلیہ مریم نواز کی احتساب عدالت آمد پر پولیس سے جھگڑا ہوا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیز تقاریر کا بھی الزام تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئینگے۔