ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
09-21-2023
(لاہور نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار 5 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے ، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔