نگران حکومت کی عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں، قیمتیں مزید بڑھانے کی نوید سنا دی
09-21-2023
(لاہور نیوز) نگران حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں کر لیں، قیمتیں مزید بڑھانے کی نوید سنا دی۔
نگران وفاقی وزیرتجارت گوہراعجازاور وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس سیکٹرمیں روزانہ 100 کروڑکا نقصان ہوتا ہے، ایل این جی کی امپورٹ بڑھ رہی ہے، انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ہمارے پاس گیس کے دو ٹرمینل ہیں، کوشش ہے گیس کے زیادہ سے زیادہ کارگو منگوائیں، ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی درآمد کریں گے، ملک میں ٹیکس نیٹ کوبڑھانا ہوگا۔ محمد علی نے مزید کہا کہ ڈسکوز کے بورڈز کو بہتر کریں گے، مسائل کا حل ہفتوں میں نہیں ہوسکتا کچھ وقت لگے گا، ملکی انڈسٹری چلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، نجکاری کے حوالے سے کام شروع ہو گیا ہے۔