سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

09-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام کے موقع  پر 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز  اختتام کے موقع  پر 100 انڈیکس 45 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 35 کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار 411 روپے مالیت کے 7 کروڑ 41 لاکھ 86 ہزار 692 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔