شاہدرہ پراجیکٹ میں دریائے راوی پر ایک نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل

09-21-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ پراجیکٹ میں دریائے راوی پر ایک نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہو گیا۔

شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ کے نئے ڈیزائن کا عکس لاہور نیوز نے حاصل کر لیا۔ ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے راوی پل توسیع کا پی سی ون بھی بنا لیا۔ لاہور کے اہم داخلی و خارجی راستے پر پانچ کلومیٹر سے زیادہ طویل سگنل فری کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور کیلئے راوی پل کی مرمت، بحالی اور نئی لین کا اضافہ کیا جائے گا۔ نئے راوی پل کی تعمیر کے لیے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے مطابق راوی پل دس لین پر مشتمل ہو گا۔ چار چار لین ٹریفک کیلئے مختص ہوں گی جبکہ دو لین میٹرو بس کیلئے ہوں گی۔ ایل ڈی اے سمیت دیگر ادارے مشترکہ طور پر شاہدرہ منصوبے کو سگنل فری بنائیں گے۔ نیا ڈیزائن دوبارہ منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو پیش کیا جائے گا۔