آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال
09-21-2023
(لاہور نیوز) آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر لاہور بار کی قیادت میں جی پی او چوک سے چیئرنگ کراس تک پر امن احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
ہڑتال کے باعث وکلا کیسز کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جو بھی آئین اور قانون کی بالادستی کے آڑے آئے گا اس کو جواب دینا ہو گا۔ دوسری جانب دور دراز سے آئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سائلین نے کہا کہ ہڑتال سے مقدمات التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس حوالے سے احکامات جاری کریں۔ وکلا نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہو گی تو انسانی حقوق پر عمل درآمد ہو سکے گا۔