غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی طلب

09-21-2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا۔

سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا، نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ڈائریکشن دے دی۔