الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان

09-21-2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 میں کروانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردے گا جبکہ  حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔