ایشین گیمز : بارش نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

09-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم کو بارش نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والی 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے ، اس نے2010 اور 2014کے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انڈیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹرفائنلز جمعہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔