ورلڈکپ: قومی ٹیم کا 32 رکنی سکواڈ انڈیا جائے گا

09-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023ء کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ 30 سے 32 رکنی تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سے  23 افراد کے اخراجات آئی سی سی کے ذمہ ہوں گے جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین ایکسٹرا کھلاڑی بھی اڑان بھریں گے، ٹیم کے انتخاب کے وقت صرف 15 کھلاڑیوں پر ہی غور کیا جائے گا جبکہ تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی اضافی کھلاڑیوں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی، تین اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں لیکن میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے جبکہ انہیں ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔