شاہین کی شادی کے سٹیج پر آفریدی کا بابر سے رضوان سے متعلق سوال
09-21-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔
شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی تھی۔ اس موقع پر جب کپتان بابر اعظم شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی سے ملنے اور انہیں مبارکباد دینے سٹیج پر آئے تو شاہد آفریدی نے ان سے محمد رضوان کے بارے میں سوال کیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے پوچھا کہ ’رضوان نہیں آیا ساتھ، وہ کہاں ہے؟‘ شاہد آفریدی کے سوال پر کپتان بابر اعظم نے جواب دیا کہ وہ چلا گیا ہے جس پر آفریدی کے داماد شاہین آفریدی نے کہا کہ ’وہ پشاور چلا گیا ہے‘۔