شاہین شاہ اور انشا آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی

09-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔

تقریب میں شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے اہلخانہ سمیت دیگر مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان سمیت دیگر کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شوبز، سیاسی، سماجی، مذہبی اور اہم سرکاری شخصیات نے بھی شاہین اور انشا کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی تقریب بھی کراچی میں ہوئی تھی۔