روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر مزید سستا
09-21-2023
(لاہور نیوز) ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 93 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔