کوہ پیما سرباز علی نے بھی مناسلو کا ریئل سمٹ سر کرلیا

09-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے بھی دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ سر کرلیا، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔

2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔ پاکستانی کوہ پیما سرباز علی صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔ سربازعلی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما باقی دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے۔