چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل

09-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کرا کر ملزمان گرفتار کیے، 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت542 اشتہاری، 783عدالتی مفروراور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔