تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاور سیکٹر کو کھربوں روپے کا نقصان

09-21-2023

(ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاور سیکٹر کو دو سال میں کھربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

ذرائع وزرات توانائی کے مطابق پاور سیکٹر کی ناکام پالیسیوں اور ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کم ریکوری کے باعث دو سال میں 708 ارب روپے گردشی قرضے کا حصہ بن گئے۔ دو سال کے دوران پاور سیکٹر کو 253 ارب روپے، رواں سال ڈسکوز کی خراب کارکردگی کے باعث وزرات توانائی کو 160 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال ڈسکوز نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، رواں سال ڈسکوز کی کارکردگی مزید خراب رہی۔ ذرائع کے مطابق دو برسوں میں وصولیوں میں ناکامی کے باعث حکومت کو 416 ارب روپے کا نقصان ہوا، رواں سال ڈسکوز کی ریکوریاں ٹارگٹ سے 236 ارب روپے کم رہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا 80 فیصد سسٹم اوورلوڈ ہے، ٹرانسفامرز اور گرڈ سٹیشنز بھی بجلی کی بڑی مقدار ضائع کر دیتے ہیں۔