قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس: وزیراعظم آزاد کشمیر کا مالی مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ

09-20-2023

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مالی مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہوا، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے بھی شرکت کی، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا حکومت پاکستان کو بھی مالی مسائل کا سامنا ہے، سعدیہ عباسی نے کہا فضول اخراجات کم کرکے آزاد کشمیر کے مالی مسائل حل کئے جائیں، دنیا میں کیا پیغام جائے گا کہ ہم آزاد کشمیر کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ قائمہ کمیٹی کا آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ، سلیم مانڈوی والا نے کہا آزاد کشمیر کے بجٹ، ہائیڈل پرافٹ سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔